مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ دوسرے علاقے کے رہنے والے چوروں نے ان پر اور بھیڑوں پر حملہ کر کے درجنوں بھیڑوں کو ہلاک کرتے ہوئے بیس کے قریب بھیڑوں کو زحمی کردیا اور تقریباً پچاس بھیڑ چوری کر لے گئے۔
متاثرہ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ غریب لوگ ہیں اور بھیڑوں کی ہلاکت سے انھیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے اس حادثے کے بعد وہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور انھیں اس نقصان کا پورا معاوضہ ادا کیا جائے۔
اسی دوران شیپ ہسبنڈری محکمہ کے افسران موقعے وار دات پر پہنچ کر پورے نقصانات کا جائزہ لیا اور ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا ابھی وہ اس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔