اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے یہاں آکر بہت اچھا لگا کیونکہ یہاں پر جس طریقے سے بھائی چارہ قائم ہے وہ قابلِ تعریف ہی نہیں بلکہ قابلِ تحسین بھی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ جموں: دو درجن کارکنان بی جے پی میں شامل
انہوں نے کہا کہ اس چھوٹے موٹے گاؤں پانزلہ میں ڈی کے نہرو کو جس نے بھی جنم دیا اور جس نے ان کی پرورش کی وہ خوش نصیب ہیں اور ڈی کے نہرو کے اچانک انتقال سے پارٹی کو ہی نہیں بلکہ رفیع آباد اور بارہمولہ کے لوگوں کا نقصان ہوا ہے۔