شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جوائنٹ سیکریٹری منسٹری آف الیکٹرونکس اینڈ آئی ٹی سورو گور نے پرائمری ہیلتھ سینٹر بونيار کا دورہ کیا۔ جوائنٹ سیکریٹری منسٹری آف الیکٹرونکس اینڈ آئی ٹی نے بارہمولہ کے بونیار پرائمری ہیلتھ سینٹر کا دورہ کرکے وہاں کے کام اور گورنمنٹ آف انڈیا کی اسکیمز کا عوام کتنا فائدہ اٹھارہے ہیں اس کا جائزہ لیا۔
جوائنٹ سیکریٹری کے ساتھ جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ، سی ایم او بارہمولہ، بی ایم او بونيار و دیگر افسران اور ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ انہوں نے پرائمری ہیلتھ سینٹر کے ساتھ گورنمنٹ مڈل اسکول بونيار کا بھی دورہ کیا۔
جوائنٹ سیکریٹری منسٹری آف الیکٹرونکس اینڈ آئی ٹی سورو گور نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے پرائمری ہیلتھ سنٹر بونيار کا دورہ کیا اور میں بہت ہی خوش ہوں یہاں پر جو عوام کو فیسیلٹیز پروائڈ کی گئی ہیں وہ بہت ہی اچھی ہیں یہ پہاڑی علاقہ ہے اور یہاں کا اسٹاف عملہ، لوگوں کی اچھی خدمت کررہے ہیں اور یہ کافی اچھا حل سینٹر بنا ہوا ہے اور جتنے بھی ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف ہے وہ بہت ہی اچھا کام کررہے ہیں میں دعا کرتا ہوں کہ یہ ہیلتھ سینٹر آگے بھی ترقی کرے۔'
انہوں نے کہا 'اس ہیلتھ سینٹر میں پرائمری ہیلتھ سینٹر سے بڑھ کر سہولیات ہیں۔ یہاں کے عوام سے گزارش ہے کہ اس کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں اپ گریڈ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر کالجز نے گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ کا دورہ کیا
انہوں نے کہا ہیلتھ ورکرز کی کمی ایک سچائی ہے۔ انہوں نے کہا 'ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو کہا گیا ہے کہ جو بھی لوگ ملے ان کو (این ایچ مپ) رولز کے تحت آپ خیر کریں مجھے پوری امید ہے کہ لوگ آئیں گے اس کے علاوہ ایڈیشنل پوسٹ کو سیکشن کرنا تو سنٹرل گورنمنٹ کے ہاتھ میں ہے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بھی اس بارے میں کوشش کر رہی ہے۔'
سورو گور نے مزید کہا کہ 'ضلع بارہمولہ کو تین مرتبہ اچھی کارگردی دکھانے کے لیے تین اعزاز سے نوازا گیا اور آج پھر سے ضلع بارہمولہ کو کو دس کروڑ کے نام سے نوازا گیا۔