ETV Bharat / city

Baramulla Grenade Attack: بارہمولہ گرینیڈ حملہ، مقتول کے اہل خانہ کا احتجاج

author img

By

Published : May 18, 2022, 10:58 AM IST

Updated : May 18, 2022, 1:16 PM IST

شمالی ضلع بارہمولہ کے دیوان باغ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے شراب کی دکان پر گرینیڈ پھینکا جو زور دار دھماکے ساتھ پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں چار افراد شدید طور پر زخمی ہوئے جنہیں ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک شخص رنجیت سنگھ علاج کے دوران ہلاک ہوگیا۔ Gunmen Attack Wine Shop In Baramulla

بارہمولہ گرینیڈ حملہ، مقتول کے اہل خانہ کا احتجاج

راجوری: دیوان باغ علاقے میں ہوئے گرینیڈ حملہ میں ہلاک رنجیت سنگھ کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے راجوری کے نیشنل ہائی وے کو بلاک کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ احتجاجیوں نے حکومت سے رنجیت کے خاندان میں کسی ایک فرد کو سرکاری ملازمت اور 25 لاکھ معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

مقامی لوگوں اور متوفی کے اہل خانہ نے راجوری، پونچھ اضلاع کو جموں کے صوبائی ہیڈ کوارٹر سے جوڑنے والی مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا اور گاڑیوں کی آمدورفت روک دی۔ مظاہرین نےمرنے والےشخص کے لواحقین کو پچیس لاکھ روپے معاوضہ اور خاندان کے ایک فرد کو ملازمت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے بتایا کہ متوفی کے چار لڑکیا اور ایک نابالغ لڑکا ہے جبکہ وہ خاندان میں واحد کمانے والا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق مقامی انتظامیہ مظاہرین کو منانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنے کو ختم کرے سے انکار کردیا۔ احتجاج ابھی بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Gunmen Attack Wine Shop In Baramulla: بارہمولہ میں شراب کی دکان پر گرینیڈ حملہ، ایک ہلاک تین دیگر زخمی

واضح رہے کہ گذشتہ روز منگل کی شام بارہمولہ کی ایک شراب کی دکان میں رنجیت شراب خریدنے کےلیے پہنچا تھا، اسی دوران ایک مشتبہ شخص دکان میں داخل ہوا اور گرینیڈ پھینک کر فرار ہوگیا جس کے بعد برینیڈ پھٹنے سے رنجیت کے علاوہ دیگر 3 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے گرینیڈ حملہ کے بعد آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کو پکڑنے کےلیے بڑے پیمانے پر تلاش مہم شروع کی تھی۔

Last Updated : May 18, 2022, 1:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.