ETV Bharat / city

بارہمولہ کی لڑکی نے بنائی خاص چابی - اس میں انعام یافتہ بچوں کے ہنر اور صلاحیت کو دیکھا جاتا ہے

شاہدہ نے دہلی میں نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن کی طرف سے انسپائر سائنس ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ شاہدہ بانو نے ایک ایسی چابی تیار کی جس سے ہم اپنی گاڑی کو چوری کرنے سے بچاسکتے ہیں۔

Baramulla girl
بارہمولہ کی لڑکی کی خاص چابی
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 5:26 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شیری نامی گاؤں کی ایک طالبہ نے نئی ایجاد کرکے اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ 16 سالہ شاہدہ بانو نے ایک ایسی چابی تیار کی ہے جس کی مدد سے کوئی بھی شخص اپنی گاڑی کو حادثات اور چوری سے بچاسکتا ہے۔

بارہمولہ کی لڑکی کی خاص چابی

شاہدہ نے دہلی میں نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن کی طرف سے انسپائر سائنس ایواڑ حاصل کیا ہے۔ شاہدہ بانو نے ایک ایسی چابی تیار کی جس سے ہم اپنی گاڑی کو چوری کرنے سے بچاسکتے ہیں۔ یہ چابی گاڑی کے مالک کے ڈرائیونگ لائسنس اور اس کے فنگر پرنٹس کے ساتھ منسلک رہے گی۔ جب تک گاڑی کا مالک خود چابی لگاکر گاڑی کو اسٹارٹ نہیں کرے گا تب تک گاڑی اسٹارٹ نہیں ہوگی۔

ہر سال دہلی میں ارتھ سائنسز کی طرف سے ایک پروگرام منعقد کیا جاتا ہے جس میں 10 سے 15 سال کے طلبہ حصہ لیتے ہیں۔ اس میں انعام یافتہ بچوں کے ہنر اور صلاحیت کو دیکھا جاتا ہے اس کے بعد ان کو مزید تربیت دی جاتی ہے، تاکہ طلبہ اپنے ہنر کو مزید نکھار سکیں۔

اسی طرز پر اس سال بھی ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ اس میں شاہدہ بانو نے بھی شرکت کی اور انہوں نے خاص چابی بناکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ شاہدہ کے ایوارڈ ملنے کی خبر ان کے علقے میں پھیل گئی تو علاقہ میں خوشی کا ماحول پھیل گیا۔ اس کے بعد سول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ علاقہ بھر کے لوگوں نے شاہدہ اور ان کے اسکول کے پورے اسٹاف کو مبارک باد پیش کی۔

شاہدہ ایک غریب گھر سے تعلق رکھنے والی طالبہ ہیں۔ وہ گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: ڈیجیٹل انڈیا کا وہ گاؤں، جہاں موبائل ٹاور نہیں

شاہدہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'میں نے کافی محنت اور مشقت کے ساتھ اس چابی کو بنایا ہے۔ اس میں میرے اساتذہ بالخصوص ماسٹر ریاض احمد کا بھر پور تعاؤن ہے'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'میں ایک کامیاب استاد بننا چاہتی ہوں اور اپنے علاقہ میں خدمت کرنا چاہتی ہوں'۔

استاد ریاض احمد نے بتایا کہ 'کورونا کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات سے دو چار ہونا پڑا لیکن این آئی ٹی سرینگر کے ساتھ ساتھ کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسرز نے ہمیں اس مشن کو کامیاب بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا'۔ انہوں نے چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ، ڈایٹ سوپور اور باقی اساتذہ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس کام میں اپنا تعاون پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.