شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بی جے پی کا ایک اجلاس BJP Convention Bandipora منقعد ہوا ہے۔ اچلاس میں جموں وکشمیر بی جے پی جنرک سیکریٹری اشوک کول نے شرکت کی ۔
اس دوران پارٹی کے اجلاس میں بڑی تعداد میں ورکروں نے شرکت کی ہے۔اجلاس میں پارٹی کے سیکریٹری اشوک کول Ashok Koul نے پارٹی ورکروں کو پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے اور پارٹی کامنشور گھر گھر پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات J&K Assembly Elections کے حوالے سے بی جے پی سیکریٹری نے کہا کہ مارچ میں حد بندی کمیشن کی رپورٹ ملنے کے Delimitation Commission Report بعد جموں و کشمیر میں انتخابات منقعد ہونگے۔
ریاستی درجہ کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے اشوک کول نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمینٹ میں کہا ہے کہ وقت آنے پر جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ واپس دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کی جموں و کشمیر میں حالت ٹھیک ہونے پر اسٹیٹ ہوڈ واپس دیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:Ashok Koul on Statehood: 'جموں و کشمیر کو انتخابات کے بعد ریاست کا درجہ دیا جائے گا'
اشوک کول نے کشمیر میں عام لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ Target killing In Kashmir کی پُرزور انداز میں مزمت کی ہے۔انہوں نے جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے اس ٹویٹ جس میں عمر عبداللہ نے کسان بل بنا کسی بحث ومباحثہ لاگو اور واپس لیے جانے کے حوالے سے بی جے پر تنقید کی تھی کے ردعمل میں کہا کہ کسان بل کے لاگو کیے جانے کے وقت پارلیمنٹ میں اس پر باضابطہ بحث و مباحثہ ہوا تھا۔