ETV Bharat / city

بانڈی پورہ میں کووڈ-19 کے حفاظتی اقدامات سے متعلق بیداری کیمپ کا انعقاد - بانڈی پورہ میں کووڈ-19 بیداری کیمپ

آئی ایس ایم ’انڈین سسٹم آف میڈیسن‘ نے بانڈی پورہ میں کووڈ-19 کے حفاظتی اقدامات سے متعلق بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا بنیادی مقصد مختلف حفاظتی اقدامات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت کو تقویت دینا ہے۔

Ism conducting awareness camp on covid19 Precautionary measures in Bandipora
بانڈی پورہ میں کووڈ-19 کے حفاظتی اقدامات سے متعلق بیداری کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 10:45 PM IST

انڈین سسٹم آف میڈیسن (آیوش) نے ہفتہ کو بانڈی پورہ میں کووڈ-19 کے حفاظتی اقدامات سے متعلق بیداری کیمپ کا انعقاد کیا اور این ایچ پی سی کے ملازمین و کارکنوں میں قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی ادویات بھی تقسیم کی گئی۔

کووڈ 19 کے حفاظتی اقدامات سے متعلق بیداری کیمپ کا افتتاح کشن گنگا پروجیکٹ کے ہیڈ آشیش کمار چوکسی نے کیا۔

اس موقع پر آئی ایس ایم ڈویژنل نوڈل آفس کووڈ-19 ڈاکٹر افتخار غازی نے کہا کہ بیداری کیمپ لگانے کا بنیادی مقصد کووڈ-19 کے مختلف حفاظتی اقدامات سے متعلق معلومات کو پھیلانا اور جسم کے قوت مدافعت کو تقویت دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کا مقابلہ کرنے میں مناسب آگاہی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

ڈاکٹر ا فتخار غازی نے ماسک کے استعمال، ہاتھ کی حفاظت، سانس کی حفاظت، متوازن غذا کے استعمال، ورزش اور معاشرتی دوری پر زور دیا۔

اس موقع پر آئی ایس ایم بانڈی پورہ نے این ایچ پی سی کے 1350 ملازمین و کارکنان میں قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی ادویات بھی تقسیم کی گئی۔

ڈاکٹر افتخار غازی نے کہا کہ بھارت کی وزارت آیوش حکومت کی طرف سے جاری کردہ پروٹوکول کے مطابق اور دفاعی انڈین سسٹم آف میڈیسن (آئی ایس ایم) جموں و کشمیر کے ہدایت نامے پر عمل کرتے ہوئے دوائیں تقسیم کی جارہی ہیں۔

اس موقع پر موجود طبی افسران نے مختلف احتیاطی تدابیر ، کووڈ-19 وبائی امراض میں قوت مدافعت بڑھانے والوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور زیادہ سے زیادہ صحت کو برقرار رکھنے کے لیے جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو بڑھانے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.