ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب منعقد کیے گئے اس کنونشن میں شمالی کشمیر کے ترقی یافتہ کسانوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
منتظمین کے مطابق کنونشن کے ذریعے کسانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف پھلوں، اناج اور سبزیوں میں بہتر پیداوار کے لئے ماہرین کی جانب سے ہدایات بھی دی گئیں۔
اس موقع پر سب ضلع مجسٹریٹ مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھے جبکہ شعبہ ذراعت، نبارڈ، شیپ ہسبنڈری کے افسران بھی موجود تھے۔