شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں واقع حاجن سے سوپور کو ملانے والی اہم سڑک Dilapidated condition of Hajin-Sopore Road کی خستہ حالی عوام کے لیے پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے۔ قصبہ حاجن کو سوپور سے ملانی والی یہ اہم سڑک کافی سالوں سے خستہ حالی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس اہم سڑک کی حالت شاہ گنڈ Dilapidated Shahgund Road کے مقام پر کافی زیادہ خراب ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو مزید دقتوں کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے ہیں، جس کی وجہ سے سڑک پر چلنا دشوار ہوتا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ مذکورہ سڑک کی مرمت کرائی جائے، تاکہ انہیں مزید دشواریوں سے چھٹکارا ملے۔
- مزید پڑھیں: اننت ناگ: بجبہاڑہ اور سریگفوارہ کو جوڑنے والی سڑکیں خستہ حالی کا شکار
ایک مقامی شہری نے اس تعلق سے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں پہلے بھی کئی دفعہ انتظامیہ کو آگاہ کیا اور ان سے اس کی تعمیر کی گزارش بھی کی تھی، تاہم اسے نظرانداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے پھر اعلیٰ حکام کو اس بارے میں نظر ثانی کرنے اور اس سڑک کی تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ لوگوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔