ETV Bharat / city

کووڈ پوزیٹوٹی شرح میں مسلسل کمی: ڈاکٹر مسرت اقبال - شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آج ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر بی ایم او ڈاکٹر مسرت اقبال میں پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں لگاتار کمی واقع ہورہی ہے۔

ڈاکٹر مسرت اقبال
ڈاکٹر مسرت اقبال
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 8:26 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ پورہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں لگاتار کمی واقع ہورہی ہے - آج ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر بانڈی پورہ بلاک میڈکل آفیسر ڈاکٹر مسرت اقبال نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بانڈی پورہ گزشتہ برس کووڈ 19 کے حوالے سے کافی متاثرہ ضلع تصور کیا جارہا تھا ،تاہم ان دنوں کورونا وائرس کی لہر پر یہاں دھیرے دھیرے کمی واقع ہورہی ہے -

کووڈ پوزیٹیٹی شرح میں مسلسل کمی: ڈاکٹر مسرت اقبال

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر مسرت اقبال کو آج جموں و کشمیر سطح پر بانڈی پورہ کے ویین گاؤں میں صد فیصد ویکسینیشن اور ضلع میں کورونا وائرس کی مینجمنٹ کے تعلق سے ایک اعزاز سے بھی نوازا گیا -

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اس اعزاز کا مستحق ضلع کے تمام فرنٹ لائن ورکرز کے علاوہ میڈیا سے وابستہ افراد کو قرار دیتے ہیں کیونکہ ان سب کی وجہ سے ضلع بانڈی پورہ میں کورونا وائرس کی لہر پر قابو پایا گیا -
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک وقت ایسا تھا جب ضلع بانڈی پورہ کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز میں اول نمبر پہ تھا اور آج یہی ضلع آخری نمبر پر ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ضلع میں کورونا وائرس کی صورتحال کس قدر بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے لوگوں سے ماسک ،سماجی دوری اور احتیاتی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.