بانڈی پورہ: جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کی بانڈی پورپ یونٹ نے سمبل سوناواری ڈگری کالج میں وزیر اعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش کو 'سیوا پکھواڑا' کے طور پر منایا۔ PM Modi Birthday
اس پروگرام میں بانڈی پورہ بی جے پی کے ضلع صدر نصیر احمد لون، کسان مورچہ کے ضلع صدر عبدالرشید خان اور بی جے پی کی تمام ضلعی ٹیم نے حصہ لیا۔ اس پروگرام کے حوالے سے آنے والے 15 دن تک مختلف تقریبات جاری رہیں گی۔ سیوا پکھواڑا پہل کا یہ پروگرام 17 ستمبر کو وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے ساتھ شروع ہوا ہے اور 2 اکتوبر گاندھی جینتی تک جاری رہے گا۔