ETV Bharat / city

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا سے ایک دن میں 47 اموات - وائرس متاثرین کی تعداد

ریاست مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کے ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس دوران 47افراد فوت ہو چکے ہیں۔

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا سے ایک دن میں 47 اموات

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 12:32 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر کے مراٹھواڑا خطے کے آٹھ اضلاع میں کورونا وائرس سے مزید 47 افراد فوت ہو گئے اور وبا کے مزید 1،187 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع اضلاع کے ہیلتھ افسران نے دی۔

الگ الگ ضلعی صدر دفاتر سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق آٹھ اضلاع میں کورونا سے بری طرح متاثر اورنگ آباد رہا جہاں سب سے زیادہ 317 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 13 افراد کی موت ہوگئی، اس کے بعد ضلع لاتور میں 285 نئے کیسز اور 10 افراد کی موت ہوئی۔ ضلع بیڈ میں 133 نئے کیسز اور سات اموات، عثمان آباد میں114 نئے کیسز اور سات اموات، ضلع ناندیڑ میں 167 نئے کیسز اور پانچ اموات، ضلع جالنہ میں 79 نئے کیسز اور دو اموات، ضلع پربھنی میں72 نئے کیسز اور دو اموات اور ضلع ہنگولی میں 20 نئے کیسز اور ایک موت کا کیس سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین: تیسرے مرحلے کا کلینیکل ٹرائل شروع

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 55لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس میں ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 275017کیسز کی تصدیق ہو چکی ہیں۔ ریاست مہاراشٹر میں کل 33ہزار افراد اس وائرس سے فوت ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں اب تک اس وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 90ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.