ETV Bharat / city

مجلس اتحاد المسلمین کی یوتھ کانفرنس

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کی یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں اسمبلی انتخابات کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

مجلس اتحاد المسلمین کی یوتھ کانفرنس
author img

By

Published : Nov 7, 2019, 10:01 PM IST

اس موقع پر انتخابات کے دوران ہوئے تجربات اور مستقبل کی صف بندی کا نقشہ کھینچا گیا اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ میونسپل کارپوریشن انتخابات خصوصاً اورنگ آباد کی کارپوریشن میں مجلس کا پرچم لہرانے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

مجلس اتحاد المسلمین کی یوتھ کانفرنس

یاد رہے کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم نے 44 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے جن میں دو سیٹوں پر مجلس کو کامیابی ملی، جبکہ اورنگ آباد کے دو اسمبلی حلقوں میں مجلس کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔

ایم آئی ایم کی یوتھ کانفرنس میں مجلس کے ریاستی صدر و رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے انتخابات کی تمام تر ذمہ داری قبول کی ساتھ ہی اس بات کا عزم کیا کہ اورنگ آباد کی میونسپل کارپوریشن میں مجلس کے پرچم لہرائیں گے'۔

اس کانفرنس میں مجلس کی خامیوں سمیت سیاسی مخالفین کے پروپگنڈے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مزید مجلس کے کارکن کو یہ باور کروایا گیا کہ شکست ضرور ہوئی ہے لیکن مجلس کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، ووٹ کا تناسب بڑھا ہے جو روشن مستقبل کی علامت ہے۔

اورنگ آباد میں مجلس کے امیدواروں کی معمولی فرق سے ناکامی پر مجلس کارکن میں مایوسی کا ماحول دیکھا جارہا تھا، اس کانفرنس کے ذریعے ان غلط فہمیوں کے ازالہ اور مجلس کارکن میں نیا جوش بھرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی سیاسی مخالفین کو بھی اپنے انداز میں ایک پیغام دینے کی کوشش کی گئی ۔ لیکن یہ کوشش کہاں تک کامیاب ہوتی ہے، اس کا اندازہ کارپوریشن انتخابات میں ہی لگ جائے گا ۔

Intro:اورنگ آباد شہر میں  مجلس اتحاد المسلمین کی  یوتھ  کانفرنس  ہوئی اس کانفرنس  میں   اسمبلی  انتخابات میں  مجلس کی مجموعی کارکردگی کا  جائزہ   لیا گیا،   انتخابات  کے دوران  ہوئے تجربات  اور مستقبل  کی صف بندی کا  نقشہ کھینچا گیا  اور اس بات کا عزم  کیا گیا کہ   میونسپل  کارپوریشن انتخابات میں اورنگ آباد کی  کارپوریشن پر مجلس کا  پر چم لہرائیگا ۔ پیش ہے یہ رپورٹBody:وی او اول
 مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں  ایم آئی ایم نے چوالیس سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے   جن میں سے دو سیٹوں پر  مجلس کے امیدواروں کو کامیابی ملی  اورنگ آباد کے   دو اسمبلی حلقوں میں   مجلس کے امیدوار دوسرے نمبر پر  رہے ، ایم آئی ایم کی یوتھ کانفرنس  میں  مجلس کے ریاستی صدر  اور رکن پارلیمان امتیاز جلیل  نے  انتخابات کی تمام ترذمہ داری قبول   کی ساتھ  ہی اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ اورنگ آباد کی میونسپل  کارپوریشن پر اب مجلس کا پرچم لہرائیگا ۔
 بائٹ ۔۔۔۔۔ امتیاز جلیل ۔۔۔۔  ریاستی صدر، ایم آئی ایم ، مہاراشٹر

 وی او  دوم
 اس کانفرنس میں   مجلس کی خامیوں، اپنوں کی سازشوں اور  سیاسی مخالفین کے پروپگنڈے کا بھی  جائزہ  لیا  گیا ساتھ  ہی  مجلس کے ارکان کو  یہ باور  کروایا گیا کہ  شکست ضرور ہوئی  ہے  لیکن  مجلس کی  مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ،ووٹ کا تناسب بڑھا ہے جو مستقبل  کے لیے  کسی نیک شگون سے  کم نہیں ،  مجلس کے  لیڈروں  نے کانفرنس کا مقصد کچھ  یوں واضح کیا ۔

 بائٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد اسرار۔۔۔۔۔  لیڈر، ایم آئی ایم
 بائٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخ احمد۔۔۔۔ ضلع صدر، ایم آئی ایم  اورنگ آباد
Conclusion:اورنگ آباد  میں  مجلس کے امیدواروں کی  معمولی فرق سے ناکامی  پر مجلسی ارکان میں  کہیں نہ کہیں  مایوسی کا ماحول دیکھا جارہا تھا ،  اس کانفرنس  کے ذریعے  جہاں غلط فہمیوں  کے ازالے  اور مجلسی ارکان
میں نیا جوش بھرنے کی کوشش کی گئی  اس کے ساتھ  ہی سیاسی مخالفین کو بھی  اپنے انداز میں  ایک  پیغام  دینے کی کوشش کی گئی  لیکن  یہ کوشش کہاں تک  کامیاب  ہوتی ہے ، اس کا اندازہ  کارپوریشن انتخابات میں  ہی لگ پائے گا ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.