ETV Bharat / city

کئی شخصیات 'محبوب اورنگ آباد' کے اعزاز سے سرفراز

لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی مدد کرنے والے چالیس نوجوانوں کو 'مسلم یوتھ فورم' کی جانب سے ایوارڈ فراہم کیا گیا۔

40 activists
40 activists
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 1:46 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کی درجنوں فلاحی تنظیموں کے سینکڑوں رضاکاروں نے اپنی جان داؤ پر لگا کر مستحق اور ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے کی کوشش کی۔

کئی شخصیات 'محبوب اورنگ آباد' کے اعزاز سے سرفراز

شہر کی تنظیم مسلم یوتھ فورم نے ایسے ہی ہونہار اور بے لوث نوجوانوں کی اپنے طور پر نشاندہی کی اور ان کی بے لوث خدمت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں 'محبوب اورنگ آباد' ایوارڈ سے نوازا۔ یہ اعزاز معروف اسکالر عبدالقوی فلاحی کی صدارت میں منعقد ایک تقریب کے دوران ان نوجوانوں کو دیا گیا۔

اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور کاروبار کی مشروط اجازت دی گئی ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ آج بھی روزگار سے محروم ہیں۔ شہر کے نوجوان ایسے لوگوں کی پریشانیون کو کم کرنے میں مصروف ہے۔ ایسے 40 سے زیادہ رضاکاروں کو جن میں صحافی برادری کے لوگ بھی شامل ہے 'محبوب اورنگ آباد' سے نوازا گیا ہے۔

منتظم کا کہنا ہے کہ ایوارڈ کسی کی کارکردگی کو ناپنے کا پیمانہ نہیں ہوسکتا لیکن اس سے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور دوسروں کو بھی ترغیب ملتی ہے اسی لئے معاشرے میں میں ایوارڈ کی تقریب ہونی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.