مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ہفتہ کو کورونا وائرس’کووڈ-19‘وبا کے 196 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
ضلع انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ہفتہ کو صبح کورونا کے 138 اور دوپہر میں 58 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6460 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وبا سے اب تک 3126 مریض صحت مند ہوچکے ہیں جب کہ 287 مریضوں کی علاج کے دوران موت ہوگئی ہے۔ انفکشن سے متاثر3047 مختلف اسپتال اور کووڈ مراکز میں زیرعلاج ہیں۔
انہوں نے کہا نئے معاملے میں 101 اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن علاقہ کے اور37 ضلع کے دیہی علاقوں سے ہیں۔
اورنگ آباد: کورونا کے 196 نئے معاملے
ہفتہ کو صبح کورونا کے 138 اور دوپہر میں 58 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔