ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ پانچ اکتوبر کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 164 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ ضلع اورنگ آباد میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 34550 ہوگئی ہے، وہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان ہے۔
یاد رہے کہ ضلع میں 968 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 29327 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جاچکے ہیں جبکہ 4255 مریض ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف ہسپتالز میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اورنگ آباد میں 29327 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 968 مریض مہلک وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔