ETV Bharat / city

Kokernag Fire: کوکرناگ میں آتشزدگی، 3 دکانیں خاکستر

کوکرناگ کے لارنو میں آگ (Fire Incident in kokernag) لگنے سے تین دکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔ تاحال آگ کیسے لگی اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Kokernag Fire: کوکرناگ میں آتشزدگی، 3 دکانیں خاکستر
Kokernag Fire: کوکرناگ میں آتشزدگی، 3 دکانیں خاکستر
author img

By

Published : Nov 29, 2021, 11:33 AM IST

جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں واقع بٹہ پورہ لارنو میں اتوار کی شام آگ لگنے سے کم از کم تین دکانیں جل کر خاکستر (Three Shops Gutted In Fire Incident) ہوگئیں۔

کوکرناگ میں آتشزدگی، 3 دکانیں خاکستر

آتشزدگی کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اپنی کوششیں شروع کی، تاہم جب تک آگ پر قابو پایا جا سکا تب تک تین دکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں، جن میں منظور احمد، جاوید احمد اور محمد حسین کی تین دکانوں میں رکھا مال جل کر خاک ہو گیا۔ آگ کیسے لگی ابھی اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ذرائع سے موصول ہوا ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران دو مقامی نوجوانوں کے ہاتھوں میں شیشہ لگنے کی وجہ سے چوٹ آئی جنہیں نزدیکی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مقامی باشندوں نے اس دوران فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز (Fire and Emergency Services) پر دیر سے پہنچنے کا الزام لگایا۔ ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے وقت پر متعلقہ محکمہ کو اطلاع دی تھی، تاہم فائر عملہ دیر سے پہنچی۔

واضح رہے کہ لارنو کے لیے دو سال قبل فائر اینڈ ایمرجنسی یونٹ کی منظوری دی گئی تھی، لیکن اس کا قیام ابھی تک نہیں ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.