جموں اور کشمیر کےحلقہ انتخاب بجبہاڈہ کے صراف محلے میں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیموں نے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ انتخاب بجبہاڈہ کے صراف محلے کو فورسز نے مشترکہ طور پر عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر علاقے کا محاصرہ کرلیا اور تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔اور سرچ آپریشن جاری ہے۔آخری اطلاع ملنے تک آپریشن جاری تھا۔
مزید تفصیلات کا انتظارہے۔