ETV Bharat / city

رافٹنگ بوٹ حادثے کا شکار، 2 افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 18, 2019, 6:13 PM IST

Updated : Jun 18, 2019, 11:15 PM IST

شہرہ آفاق سیاحتی مقام پہلگام میں منگل کے روز رافٹنگ کے دوران ایک کشتی الٹنے سے دو افراد ہلاک جبکہ دیگر چھ زخمی ہوگئ

فائل فوٹو

پہلگام میں آج دریائے لدر میں رافٹنگ کے دوران اچانک ایک کشتی الُٹ گئی، جس میں محکمہ سیاحت کے ایک ملازم اور 3 روزہ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی ایک خاتون ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

رافٹنگ بوٹ حادثے کا شکار، 2 افراد ہلاک

حادثہ کے فوری بعد راحت بچاؤ کاروائی کے لیے ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم، پولیس اور مقامی لوگ پہنچ گئے اور سبھی لوگوں کو دریا سے باہر نکال کر ضلع ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے دو کو مردہ قرار دیا ۔

زخمی ہونے والے افراد میں ایک کی حالت نازک دیکھ کر انہیں سرینگر ریفر کیا گیا ہے۔

ہلاک شدگان کی شناخت ہوچکی ہے جس میں ایک خاتون اور ایک مرد ہیں۔ خاتون کی شناخت سنجنا اور مرد کی شناخت کشمیری پنڈت رنکو راج کے طور پر ہوئی ہے ۔ دونوں کا تعلق جموں سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ٹورسٹ گائیڈ روؤف احمد ڈار نے حقیقی کشمیریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کی قیمت پر اسی دریا سے دو غیر ملکی سمیت پانچ سیاحوں کی جان بچائی تھی۔

روؤف احمد ڈار کی خدمات کو یاد رکھنے کے لیے پیر کے روز وائٹ واٹر رافٹنگ ایسوسی ایشن نے محکمہ سیاحت کے اشتراک سے 3 روزہ روؤف میموریل رافٹنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا تھا۔

2
روؤف میموریل رافٹنگ چیمپیئن شپ

چیمپیئن شپ میں جموں، کشمیر اور لداخ سے تعلق رکھنے والی12 ٹیمیز شرکت کر رہی ہیں جن میں خواتین کی 3 ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 18, 2019, 11:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.