ETV Bharat / city

کشمیر: اگلے کچھ روز میں بارش کا امکان

جموں و کشمیر میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہونے سے لوگوں میں بے چینی پائی جا رہی تھی ۔تاہم گزشتہ کئی روز سے ہلکی بارش اور درمیانہ درجہ کی بارشوں کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔

اننت ناگ
اننت ناگ
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 7:56 PM IST

جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بھوندا باندی ہوئی تاہم دوپہر کے بعد مطلع صاف ہونے کے بعد دھوپ کھل گئی ۔

وہیں گزشتہ کئی روز سے بارشوں کے ساتھ تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے لوگوں کو نقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔

اننت ناگ

جہاں ژالہ باری سے کسانوں خاص کر میوہ کاشتکاروں کو نقصان ہوا وہیں تیز ہواؤں سے متعدد افراد کی املاک کو نقصان بھی ہوا ہیں۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں دو سے تین روز تک موسمی صورتحال ایسے ہی یعنی غیر مستقل رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

وہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران شدید بارش ہونے کا کوئی بھی امکان نہیں ہے۔دوسری جانب خطہ لداخ میں موسم آبر آلود رہے گا

وہیں محکمہ زراعت نے میوہ کاشتکاروں کو آنے والے دو سے تین روز تک اپنے باغات میں آدویات کا چھڑکاؤ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.