اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک عدالت نے چیک باؤنس معاملے میں ایک شخص کو 6 ماہ قید اور 09 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ منصف جج ڈورو لکشے بڈیال نے 6 سال پرانے چیک باؤنس معاملے میں متاثرہ شخص عبدالعزیز بٹ ولد عبدالغنی بٹ ساکن ویری ناگ کو بڑی راحت دیتے ہوئے ملزم محمد الطاف میر ولد غلام نبی میر ساکن اننت ناگ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید اور متاثرہ شخص کو 09 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ Cheque Bounce Case
متاثرہ شخص کے وکیل محمد اقبال میر نے ای ٹی وی بھارت کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ دراصل لین دین کا معاملہ ہے۔ متاثرہ شخص کو پیسے واپس کرنے تھے۔ لیکن انہوں نے چھ لاکھ روپے مالیت کا ایک ایسا چیک دیا جو باؤنس ہوگیا'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2016 میں متاثرہ نے عدالت سے رجوع کیا۔ کئی سال بعد مجسٹریٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزا سنائی ہے۔ وہیں متاثرہ شخص نے عدلیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ Man gets 6 months in jail and Rs 9 lakh fine imposed In Anantnag
یہ بھی پڑھیں : چیک باؤنس کیس: تاجر کو ایک سال قید