ضلع اننت ناگ کے بیورہ علاقہ کو جوڑنے والے سڑکیں خستہ حالی کے شکار ہیں، سڑکوں کے ناکارہ ہونے سے مذکورہ علاقے کے لوگوں کو بجبہاڑہ اور سریگفوارہ پہنچنے میں کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔
بجبہاڑہ او سریگفوارہ کو جوڑنے والی سڑکیں خستہ حالی کا شکار مقامی لوگوں کے مطابق بیورہ نامی علاقہ قصبہ بجبہاڑہ سے تقریباً 16 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے، بجبہاڑہ پہنچنے کے لئے مذکورہ علاقے سے دو اندرونی سڑکیں نکلتی ہیں، اور آگے جاکے مذکورہ سڑکیں اس علاقہ کو مین شاہراہ سے جوڑنے کا کام کرتی ہیں۔ لیکن دونوں لنک روڈ کی حالت خستہ ہونے سے لوگوں کو بجبہاڑہ اور سریگفوارہ پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق بیورہ علاقہ ابھی تک حکومت کی نظروں سے اوجھل ہے، انہوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'تعمیر و ترقی کے لحاظ سے مذکورہ علاقہ کافی پچھڑا ہوا ہے۔ لنک روڈ خستہ ہونے سے گاڑیوں کی آمد و رفت کافی کم ہے۔ تاہم اگر علاقہ کا کوئی فرد بیمار پڑ جائے تو اس وقت نجی گاڑی کے علاوہ دوسرا کوئی سہارا بیمار کو ہسپتال پہنچانے کے لیے نہیں ہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعمیرات سے وابسطہ اہلکار ہمیشہ مذکورہ علاقہ کا معائنہ کرتے رہتے ہیں، لیکن معائنہ کے بعد بھی کوئی اقدامات نہیں اُٹھایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: انٹرنیٹ بندشوں سے پانچ اگست کی تلخ یادیں تازہ
مقامی لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد لنک روڈس پر میگڈیم بچھایا جائے، تاکہ سڑک کو آمد رفت کے لائق بنایا جائے۔ اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب یہ معاملہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکیٹوں انجینئر شاہجہاں احمد کی نوٹس میں لایا، تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ کو ہم نے نباڈ اسکیم میں رکھا ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ پیسے واگزار ہوتے ہی مذکورہ علاقے میں قائم لنک روڈ پر کام شروع کیا جائے گا، تاکہ لوگوں کی پریشانیوں کا ازالہ ہوسکے۔