موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی سب ضلع ترال میں معمولات زندگی بحال ہوگئی اور لوگوں نے گھروں کے باہر نکل کر اشیاء خوردونوش کی خریداری کی۔ اس دوران بچے برف پر کھیل کر موسم کا مزہ لیتے دکھے۔ ضلع کی اہم سڑکوں سے برف ہٹالی گئی ہے Life Comes on Track After Snowfall in Tral، تاہم دور دراز علاقوں کی رابطہ سڑکوں کے اب بھی بند رہنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
اس دوران بسمنی کے ایک شہری علی محمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ برفباری کے بعد اگرچہ ٹاؤن میں معمولات زندگی بحال ہو گئی ہے، وہیں دیہات میں ابھی حالات معمول پر نہیں آئے ہیں بجلی گل رہنے سے لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، وہیں مسلسل برفباری سے ان کے علاقے میں زرعی اراضی کھسک رہی ہے، جسکی وجہ سے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
- مزید پڑھیں: Visit of Divisional Commissioner Kashmir: برفباری کے بعد ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے کا دورۂ سرینگر
انہوں نے انتظامیہ سے لازمی خدمات فوری طورپر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترال علاقے میں سبھی بجلی فیڈرس کو بحال کیا گیا ہے اور شام تک سبھی علاقے روشن ہوں گے۔