ETV Bharat / city

Kashmir in Grip Cold: وادی کشمیر مسلسل شدید سردی کی زد میں

وادی کشمیر اس وقت سردیوں کے 40 دن کے سخت ترین دور کی گرفت میں ہے، جسے مقامی طور پر 'چِلّہ کلان' Chillai kalanin Kashmir کے نام سے جانا جاتا ہے، جو 21 دسمبر سے شروع ہو جاتا ہے.اس کے بعد 20 دن کا 'چِلّہ خورد' اور 10 روز کا چلہ بچہ کے بعد اس طویل سرد موسم کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

kashmir-valley-is-under-the-grip-of-intensive-cold-wave
:وادی کشمیر مسلسل شدید سردی کی لپیٹ میں
author img

By

Published : Jan 14, 2022, 8:04 PM IST

وادی کشمیر میں سرما کے موسم خاص کر شدید سردیوں کے چالیس روزہ عیام چلہ کلانChillai kalanin Kashmir کے دوران بھاری برفباری اور منفی درجہ حرارت کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے۔ جس دوران عوام کو طرح طرح کے مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔

وادی کشمیر مسلسل شدید سردی کی لپیٹ میں
حالیہ دنوں چلہ کلان کے دوران میدانی اور پہاڑی علاقوں میں ہوئی برفباری کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں Temperature dip in Kashmir کمی ہوئی۔
گزشتہ کئی روز سے دوران شب مطلع صاف رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی ہوئی ہے۔ شدید سردی کی وجہ سے پانی کے ذخائر، خاص کر نل منجمد ہونے کے سبب لوگوں کو پینے کے پانی کے حوالے سے کافی مشکلات درپیش ہیں۔
رواں موسم میں وادی کشمیر کی عوام کو طرح طرح کے مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔ شدید ٹھند کی وجہ سے جہاں پانی کی قلت پیدا ہو جاتی ہے، وہیں دریاؤں ندی نالوں میں سطح آب میں کمی ہونے کے سبب بجلی کی پیداوار میں بھی کمی ہو جاتی ہے جس سے بجلی کا بحران پیدا Electricity Problem During Winter ہو جاتا ہے۔ نتیجتاً یہاں کی عوام کو بیشتر اوقات گھپ اندھیرے میں گزارنا پڑتا ہے۔
وہیں جموں سرینگر قومی شاہراہ Jammu Srinagar National Highway بار بار بند ہونے اور فضائی رابطہ متاثر ہونے کے سبب وادی کا ملک اور دنیا سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مسافروں کو عبور و مرور میں دشواری ہوتی ہے ،بلکہ اس دوران وادی میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا بازار گرم ہو جاتا ہے۔

بعض اوقات شدید برفباری کی وجہ سے خاص کر دور دراز علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہونے یا پھسلن پیدا ہو جانے سے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے دوران لوگوں کو کافی دقتیں پیش آرہی ہیں۔

چلہ کلان کی آمد کے بعد لداخ سمیت جموں و کشمیر میں شدید سردی کی صورتحال برقرار ریتی ہے۔ دنیا کا مقبول ترین سیاحتی مقام اور اسکیئنگ ریزارٹ گلمرگ گزشتہ کئی روز سے مسلسل وادی کشمیر کا سرد ترین مقام رہا۔

مزید پڑھیں:Inflation During Winter: وادی کشمیر میں زبردست مہنگائی سے لوگ پریشان

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ Intense cold wave across Kashmir ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائبریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 23.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 19.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر 16 جنوری تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.