ETV Bharat / city

GMC Anantnag Work Report: میڈیکل کالچ کا بیشتر حصہ تیار، چند روز میں مرحلہ وار طریقے سے شروع - جی ایم سی پرنسپل ڈاکٹر سید طارق قریشی

ضلع اننت ناگ کے دیالگام میں سرکاری میڈیکل کالج کا تعمیراتی کام نومبر 2016 میں شروع کیا گیا تھا۔ تاہم دو ڈیڈ لائنزختم ہونے کے بعد مذکورہ پروجیکٹ کا کام کچھ حد تک پائے تکمیل تک پہنچ گیا اور منگل کے روز سے اس سے مرحلہ وار طریقے سے شروع کیا جائے گا۔

gmc-anantnag-most-work-compleated-run-in-phases-in-a-few-days
میڈیکل کالچ کا بیشتر حصہ تیار،چند روز میں مرحلہ وار طریقے سے چالو
author img

By

Published : Dec 25, 2021, 8:56 PM IST

ضلع اننت ناگ کے دیالگام میں سرکاری میڈ یکل کالج کا GMC Anantnag تعمیراتی کام نومبر 2016 میں شروع کیا گیا تھا۔ 156 رقبہ اراضی پر مشتمل اس پروجیکٹ کا تعمیراتی کام جے کے پی سی سی یعنی جموں کشمیر پبلک کنسٹرکشن کارپوریشن J&K Public Construction Corporation نے ہاتھ میں لیا تھا۔

میڈیکل کالچ کا بیشتر حصہ تیار،چند روز میں مرحلہ وار طریقے سے چالو

اگرچہ حکومت کی جانب سے دسمبر 2019 مذکورہ پروجیکٹ مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا،تاہم تعمیراتی کام سست رفتاری کا شکار ہونے کی وجہ سے یہ منصوبہ مقررہ وقت کے اندر مکمل نہیں ہو پایا جس کے بعد حکومت نے اس کی ڈیڈلائن دسمبر 2020 تک بڑھا دی گئی، لیکن تعمیراتی کام میں خاص وسعت نہ آنے کے سبب ڈیڈ لائن کو دسمبر 2021 تک بڑھا دیا گیا۔

اس منصوبہ پر 139 کروڑ کی رقم خرچ کی جا رہی ہے، تاکہ جنگلات منڈی میں قائم جی ایم سی کے مین کیمپس GMC Main Campus Janglat Mandi کو وہاں منتقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ: آپریشن کے بعد نہیں ملی ایمبولینس، مالبردار گاڑی سے جانا پڑا گھر

اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد نہ صرف جی ایم سی کا دباؤ کم ہوگا بلکہ پورے جنوبی کشمیر میں طبی ڈھانچہ مزید مستحکم ہوگا۔

ادھر جی ایم سی کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید طارق قریشی GMC Principal Dr. Syed Tariq Qureshi نے کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے تعمیراتی کام میں رکاوٹیں حائل ہوئی۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: آٹھویں پاس سکیورٹی گارڈ نے 120 پوسٹ مارٹم کرڈالے

انہوں نے کہا کہ دیالگام جی ایم سی مین کیمپس کا بیشتر حصہ تیار ہو چکا ہے اور آنے والے چند روز کے اندر ایڈمنسٹریٹیو بلاک، کمیونٹی سینٹر اور اس کے بعد لائبریری اور ہاسٹلز کو چالو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہی کورونا وائرس اور جموں و کشمیر میں نامساحد حالت کی وجہ سے اس پروجیکٹ پر سست رفتاری سے کام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس منصوبے کو مرحلہ وار طریقے سے چالو کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.