چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل اننت ناگ، چودھری محمد یوسف گورسی DDC Chairman Anantnag Muhammad Yusuf Gorsi نے بلاک پہلگام کا دو روزہ دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈی ڈی سی چیئرمین کے ساتھ آر ڈی ڈی، پی ایچ ائی، آبپاشی، صحت، پی ڈی ڈی کے افسران اور دیگر افسران شامل تھے۔
ڈی ڈی سی چیئرمین DDC Chairman Anantnag نے لوگوں کو ان کے مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وہیں پہلگام بلاک کے لوگوں نے چیئرمین کی آمد اور ان کی شکایات کو غور سے سننے پر موصوف کی تعریف کی اور شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں :New Year Celebrations at Pahalgam: سال نو کے جشن کے لیے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں کی بھیڑ
دورے کے دوسرے دن ڈی ڈی سی چیئرمین نے ویرسرن، اوورا، دہوتو اور کلر اے اینڈ بی کا دورہ کیا۔
انہوں نے آر ڈی ڈی کے ذریعے نافذ کیے جانے والے مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا جن میں پروٹیکشن بنڈز، ٹائلنگ، کریٹ بنڈز اور دیگر شامل ہیں۔