ان کا کہنا ہےکہ 'سرکاری محکموں کے درمیان تال میل نہیں ہونے کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔'
ان کا کہنا ہے کہ 'ان کے علاقے میں سڑک کے درمیان کافی عرصے پہلے ایک پائپ لائن بچھائی گئی تھی جو اب بوسیدہ ہو چکی ہے اور پائپ لائن میں لیکیج ہونے کی وجہ سے رابطہ سڑک کے کئی مقامات پر پانی بہہ رہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اگرچہ مذکورہ علاقے میں آر اینڈ بی محکمے کی جانب سے رابطہ سڑک پر میگڈم بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے تاہم لوگوں کا مطالبہ ہے کہ سڑک پر میگڈم بچھانے سے قبل خستہ حال پائپ لائن کو تبدیل کیا جائے تا کہ مستقبل میں سڑک بھی محفوظ رہے اور پانی کی سپلائی بھی برقرار رہے۔'
انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سڑک کے اطراف ڈرین تعمیر کی جائے تاکہ بارش کے دوران سڑک پر پانی جمع نہ ہوں۔