ETV Bharat / city

Amarnath Yatra Resumed: امرناتھ یاترا ایک روز معطل رہنے کے بعد پہلگام روٹ سے بحال - امرناتھ یاترا بحال

اںتظامیہ نے آج موسم خوشگوار ہونے کے بعد پہلگام روٹ سے امرناتھ کُپھا کی طرف جانے کی اجازت دی ہے۔ وہیں بالتل بیس کمپ سے یاترا بحال نہ ہو سکی۔ گزشتہ روز موسمی صورتحال خراب ہونے کے سبب حکام نے یاترا کو دونوں روٹوں سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔Amarnath Yatra Resumed

amaranth-yatra-resumed-from-pahalgam-base-camp
امرناتھ یاترا ایک روز معطل رہنے کے بعد پہلگام روٹ سے بحال
author img

By

Published : Jul 27, 2022, 3:46 PM IST

پہلگام: موسمی صورتحال خراب رہنے کے بعد منگل کے روز انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی طور پر امرناتھ یاترا کو معطل کیا گیا تھا۔تاہم آج موسم خوشگوار ہونے کے بعد حکام نے یاترا کو پھر سے بحال کر دیا۔ Amarnath Yatra Resumed
بدھ کے روز پہلگام کے ننون بیس کیمپ میں درماندہ 1262 یاتریوں پر مشتمل ایک قافلے کو امرناتھ گُپھا کی جانب روانہ کیا گیا۔ وہیں یاترا مکمل کرنے کے بعد امرناتھ گُپھا سے 500 یاتریوں کو جموں کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔ تاہم حکام نے بالتل سونہ مرگ ٹریک سے فی الحال یاترا کو روک دی ہے۔

امرناتھ یاترا ایک روز معطل رہنے کے بعد پہلگام روٹ سے بحال

آج جو یاترا پہلگام سے سے روانہ ہوئے وہ پشو ٹاپ ،پنجترنی اور شیش ناگ کے مختلف پڑاؤ کو عبور کریں گے، اگر موسمی صورتحال پھر سے ابتر ہوئی تو یاتریوں کو پڑاؤ اور بیس کیمپس میں ٹھہرایا جائے گا۔ دراصل منگل کے روز امرناتھ گُپھا کے اطراف میں شدید بارشیں ہوئی تھی جس سے وہاں پر ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ تاہم ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر یاتریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، جس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 16 یاتریوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ سطح سمندر سے 3888 میٹرز کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ سے منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا 11 اگست کو ختم ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.