لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ دورہ کیا۔ انہوں نے ضلع میں جاری مختلف دیہی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
مشیر نے اس موقعہ پر مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی۔ جس دوران لوگوں نے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل اور مطالبات کو اجاگر کیا۔
مشیر کے ہمراہ ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ، محمد یوسف گورسی، یو ایل بی ممبران، جے کے ٹی ڈی سی کے ایم ڈی، اے ڈی ڈی سی، ایس ڈی ایم ڈورو اور دیگر متعلقہ افسران تھے۔
مشیر نے دورے کے دوران قاضی گنڈ کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ جس دوران انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو مقررہ مدت کے اندر یقینی بنائیں۔
انہوں نے بجلی ریسیونگ اسٹیشن شیمپورہ کا معائنہ بھی کیا۔ چیف انجینیئر، جے کے پی ڈی سی ایل نے مشیر کو بتایا کہ شہر کے لیے بجلی کی ہموار سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے کیبلنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
مشیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ بجلی کی سپلائی کو فورا یقینی بنانے کے لیے درختوں کی شاخ تراشی کا عمل جلد شروع کریں اور بوسیدہ بجلی کے تار اور کھمبوں کو تبدیل کیا جائے۔
انہوں نے اس کے لیے پی ڈی ڈی حکام کو 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی تاکہ آنے والی سردیوں میں اس علاقے کو موثر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
مشیر بصیر خان نے ون پورہ میں منریگا کے تحت محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے تعمیر کیے گئے کھیل کا میدان اور کریٹ بنڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے پلے فیلڈ سے متصل نالہ پر کریٹ کا کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
یہ بھی پڑھیں:
اننت ناگ: واٹر فلٹریشن پلانٹ شانگس انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار
بعد میں مشیر نے ٹاؤن ہال قاضی گنڈ میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی جہاں ڈی ڈی سی چیئرمین، ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی چیئرپرسن قاضی گنڈ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور عام لوگ موجود تھے۔
اس موقعہ پر انہوں نے عوام سے کہا کہ 'کووڈ-19 ابھی ختم نہین ہوا'۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تیسری لہر آنے کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی اور بچاؤ تدابیر کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ وہیں انہوں نے لوگوں کو ویکسینیٹ کرنے کی تلقین کی۔