کوکرناگ کے لولوو لارنو میں بولیرو گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔زخمی شدہ ڈرائیور کو لارنو کے پی ایچ سی اسپتال میں منتقل کرایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نبوگ لارنو کے رہنے والے36 سالہ محمد یوسف وانی ولد محمد اسلم آج شام 4 بجے کے قریب بولیرو گاڑی میں اپنے گھر سے کسی کام کے سلسلے میں باہر جارہا تھا۔ جیسے ہی وہ لولوو پنہچا، اچانک اس نے گاڑی پر سے قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور گاڑی سمیت کھائی میں جا گرا۔ نت
محمد یوسف نامی شخص کو اس حادثے میں کئی چوٹیں آئی ہیں۔ مقامی لوگوں کی بر وقت کاروائی سے مذکورہ ڈرائیور کو لارنو کے پبلک ہیلتھ سینٹر پنہچایا گیا۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔