ریاست پنجاب کے شہر امرتسر سے دہلی احتجاج میں شامل ہونے جارہے کسانوں کے لیے کسان رہنماؤں کی جانب سے ڈابرجی میں ایک ڈیژل لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ حالانکہ کسانوں کے لیے دہلی میں پہلے سے ہی کئی لنگر چل رہے ہیں۔ کسان اپنے احتجاج کو شدت دینے کے لیے احتجاج میں شامل ہونے والے کسانوں کو مفت میں ڈیزل بانٹ رہے ہیں۔
کسان رہنما نرمل سنگھ گل نے اس تعلق سے کہا کہ' دہلی میں احتجاج کر رہے کسانوں کے لیے سبھی طرح کے انتظامات کیے گئے ہیں، وہاں کسانوں کو کسی چیز کی کمی نہیں ہے، لیکن وہ کسان جو مانجا سے دہلی جانا چاہتے ہیں ہم ان کے لیے ڈیژل کی سہولیات مہیا کرا رہے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ' ہم نے اب تک 10 سے زیادہ گاڑیوں کے لیے ڈیژل مہیا کرائے ہیں'۔
ٹریکٹر میں ڈیژل ڈالنے آئے کسانوں نے کہا کہ' دیگر چیزوں کے لنگر کے ساتھ ڈیژل بھی اس وقت کے لیے بہت ضروری ہے'۔
مزید پڑھیں: حکومت کی تحریری تجاویز کے باوجود کسان احتجاج پر بضد
ڈیژل لنگر لگانے والے ایک کسان رہنما جودھ سنگھ سامرا نے کہا کہ ہم دہلی سے ہو کر آئے ہیں، وہاں کسان بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ' کسانوں کے لیے وہاں بہت سے لنگر چل رہے ہیں اس لیے ہم اس سے ہٹ کر کچھ الگ کرنا چاہتے ہیں اس لیے ہم مانجا سے دہلی جانے والے کسانوں کے لیے ڈیژل جیسی اہم سہولیات مہیا کرانے کی کوشش میں سرگرداں ہیں'۔