کینیڈا کے رکن پارلیمان سکھ دھالی وال کی والدہ ، امرجیت کور، ان بھارتی کینیڈین باشندوں میں شامل ہیں ، جو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب میں پھنسے ہوئے ہیں۔
تاہم ، 80 برس کی ضعیف خاتون کو کینیڈا واپس جانے میں کوئی جلدی نہیں ہے کیونکہ ان کا خیال ہیکہ جن کے کینیڈا میں کاروبار ہیں انہیں پہلے واپس جانا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ"پچیس ہزار سے تیس،ہزار کینیڈین لوگ ہیں جو یہاں لاک ڈاون کی وجہ پھنسے ہوئے ہیں۔ میں نے اپنے بیٹے سے کہا ہے کہ کینیڈا میں ملازمت کرنے والوں کو پہلے سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔ ان میں سے کچھ وہاں کاروبار بھی چلاتے ہیں۔ اس سے قبل بھی آٹھ طیارے بھارت سے کینیڈا بھیجے گئے تھے ، اب مجھے یقین ہے کہ مزید 1-2 پروازیں بھیجی جائیں گیں۔ "
انہوں نے مزید کہا وہ سوجاپور میں آرام سے ہیں ، انھیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کی دیکھ بھال کرنے کے لئے ایک نوکر بھی ہے۔"
بزرگ خاتون پنجاب کے ضلع لدھیانہ میں اپنے آبائی گاؤں سوجا پور کا دورہ کرنے کے لئے دو ماہ قبل بھارت واپس آئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کینیڈا کے انتہائی سرد موسم سے بچنے کے لئے پنجاب آئی تھیں۔