ETV Bharat / city

میوات: پونہانہ فرقہ وارانہ کشیدگی میں صلح کی پیش رفت - جمعیت علماء سے مولانا صابر حسین قاسمی

ضلع نوح کے پونہانہ قصبے میں دو روز قبل ہوئی کشیدگی نے فرقہ وارنہ شکل اختیار کر لی تھی لیکن علاقے کے دانشوران اور سیاسی و سماجی کارکنان نے مل بیٹھ کر آپس میں صلح کے ذریعے معاملے کو رفع دفع کرنے کی بات کی ہے۔

پونہانہ فرقہ وارانہ کشیدگی میں صلح کی پیش رفت

author img

By

Published : May 19, 2020, 12:40 PM IST

Updated : May 19, 2020, 7:34 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے پونہانہ قصبے میں دو پڑوسیوں کے آپسی جھگڑے میں صلح کی پیش رفت تیز ہو گئی ہیں۔

سیاسی اور سماجی رہنماؤں کا ملاقاتوں کا دور جاری ہے۔ در اصل گزشتہ ہفتہ 12 مئی کو دو پڑوسیوں کے مابین جھگڑے نے اس قدر طول پکڑا کہ وہ فرقہ وارانہ شکل اختیار کر گیا حالات کشیدہ ہوگئے اور پولس انتظامیہ الرٹ ہو گئی۔

پونہانہ فرقہ وارانہ کشیدگی میں صلح کی پیش رفت۔ ویڈیو

اگلے دن بھی حالات بگڑنے کی خبریں آئیں جس کے بعد ایس پی نوح اور ڈی سی نوح میوات نے علاقہ کی سرکردہ شخصیات سے میٹنگ کر آپس میں اسے سلجھانے کی اپیل کی۔

ذرائع کے مطابق اس تعلق سے اگلے روز ایک پنچایت ہونی تھی لیکن کسی وجوہات کے سبب پنچایت نہیں ہو سکی۔اب اس معاملے کے دوسرے فریق کے ذمہ داروں نے رادھے نمبر دار کے گھر پر میٹنگ کر آپسی گلے شکوے دور کرنے کی باتیں کیں ہیں۔

اس معاملے میں علاقے کے سیاسی رہنما چودھری اعجاز خان، حاجی اختر کاٹپوری اور بی جے پی کی پونہانہ سے امیدوار رہی نوکچھم چودھری نے صلح کو تیز کرنے کی کوشش کی ہے۔

اسی معاملے کو لےکر پچھلے دو دنوں میں میں علاقے کے سماجی رہنما اور دانشوران کا ایک وفد قصبے کا دورہ کرچکا ہے۔اور مختلف لوگوں سے ملاقات کر چکا ہے۔

وفد میں ایڈوکیٹ رمضان چوہدری، ایڈوکیٹ طاہر حسین دیولا، جمعیت علماء سے مولانا صابر حسین قاسمی، تعلیم ایڈوکیٹ، ارشاد چیئرمین شامل تھے۔

Last Updated : May 19, 2020, 7:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.