ETV Bharat / city

جونپور: سڑک حادثے میں مزدور ہلاک، 8زخمی - مزدور

اترپردیش کے ضلع جونپور میں ایک ٹرک پلٹنے کے سبب اس میں سوار ایک مہاجر مزدور کی موت ہو گئی جبکہ 8 دیگر مزدور زخمی ہو گئے۔

جونپور: سڑک حادثے میں مزدور ہلاک، 8زخمی
جونپور: سڑک حادثے میں مزدور ہلاک، 8زخمی
author img

By

Published : May 15, 2020, 4:25 PM IST

اترپردیش کے ضلع جونپور کے کھٹہن علاقے میں جمعہ کو گٹی لدے ٹرک کے اچانک پلٹ جانے سے اس میں سوار 9 مہاجر مزدور اس کے نیچے دب گئے جس میں سے ایک کی موت ہوگئی جبکہ دیگر آٹھ زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ صبح الہ آباد سے گٹی لاد کر ایک ٹرک بستی جا رہا تھا۔ اس میں نو مہاجر مزدور سوار ہوکر بستی کے لئے نکلے تھے۔ اس درمیان ٹرک جونپور میں کھٹہن سے شاہ گنج جانے والے راستے پر گوبرہا گاؤں کے نزدیک بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔ اس حادثے میں اس ٹرک میں سوار سبھی مزدورگٹی کے نیچے دب گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد موقعے پر پہنچی پولیس نے جے سی بی مشین سے گٹی ہٹا کر اس میں دبے سبھی نو مزدوروں کو نکالا لیکن تب تک ایک مزدور کی موت ہو چکی تھی۔ دیگر آٹھ زخمی مزدوروں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ اور ایس پی اشوک کمار نے موقع پر پہنچ کا جائزہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.