ETV Bharat / city

ایل آئی سی ایجنٹ سے لاکھوں روپے لوٹ کر بدمعاش فرار - ایل آئی سی ایجنٹ سے لاکھوں کی لوٹ

علی گڑھ کے صمد روڈ پر دو بائک سوار بدمعاش، 'ایل آئی سی' ایجنٹ رجت شرما سے 22 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ایس ایم ایس کمپنی کے دو سیکیورٹی گارڈ نے انہیں پکڑنا چاہا تو طمنچہ کے بٹ سے ان پر حملہ کر دیا۔ انہیں پکڑنے کے لئے پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ان کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایل آئی سی ایجنٹ سے لاکھوں روپے لوٹ کر بدمعاش فرار

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 8:34 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ کوارسی کے صمد روڈ پر دو موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے لوٹ پاٹ کی واردات انجام دی۔

آپ کو بتا دیں کہ بدمعاش، طمنچہ کے زور پر ایل آئی سی کے کلیکشن ایجنٹ سے 22 لاکھ روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اس معاملے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایل آئی سی ایجنٹ رجت شرما معمول کے مطابق ایل آئی سی کا پیسہ 'یو سی او' بینک میں جمع کرانے جا رہے تھے، تبھی صمد روڈ پر رجت شرما سے دو موٹرسائیکل سواروں وین کے اندر سے بیگ چھین لیا۔

اس دوران جب 'سی ایم ایس' کمپنی کے سکیورٹی گارڈز نے ان شرپسندوں کو پکڑ نا چاہا تو انہوں نے ان پر فائرنگ کردی گولی سیکیورٹی گارڈز کو نہیں لگی بلکہ دوسرے تین افراد گولی سے زخمی ہوئے جن میں دو خواتین اور ایک نوجوان شامل ہیں۔بدمعاش نے طمنچہ کے بٹ سے سیکیورٹی گارڈز پر حملہ کر فرار ہو گئے۔

فائرنگ سے صمد روڈ پر افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا کیونکہ یہ سڑک شہر کی سب سے مصروف سڑک ہے۔ لوٹ مار کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی، ڈی آئی جی سمیت پولیس ٹیم موقع پر پہنچ کر اعلی افسران نے موقع پر ہی تفتیش شروع کردی ہے۔

بدمعاش تقریبا 22 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے انہیں پکڑنے کے لئے پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شرپسندوں کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.