ETV Bharat / city

اے ایم یو چانسلر نے پرو چانسلر کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا - علی گڑھ، اترپردیش

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین نے پرو چانسلر نواب ابن سعید خان کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

The AMU Chancellor expressed grief over the demise of the Pro Chancellor
اے ایم یو چانسلر نے پرو چانسلر کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا
author img

By

Published : Jun 8, 2021, 10:25 PM IST

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے نام ایک مکتوب میں چانسلر کے بھائی ڈاکٹر اعزالدین نے کہا کہ "پرو چانسلر نواب ابن سعید خان کی رحلت سے چانسلر سیدنا مفضل سیف الدین غمزدہ ہیں اور اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ وہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی کنبہ کو صبر و سکون عطا فرمائے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ پرو چانسلر مرحوم اور ان کے والد نواب حافظ سر احمد سعید خان نے ایک صدی سے زیادہ عرصے تک علیگڑھ برادی کی خدمات کی اور ملک و قوم کی ترقی و بہبود کیلئے مختلف فلاحی اقدامات کو اپنا تعاون دیا۔ ان کی زندگیاں علم و دانش کے بلند کاز کی خدمت کے محاذ پر سبھی کے لئے ایک سنہری مثال ہے۔

واضح رہے اے ایم یو کے پرو چانسلر، چھتاری کے نواب ابن سعید خان اے ایم یو کے قدیم ترین سابق طالب علم یکم جون کو علی گڑھ میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 98 سال تھی۔ ان کی نماز جنازہ چھتاری مسجد میرس روڈ علی گڑھ میں ادا کی گئی اور ان کی تدفین آبائی شہر چھتاری میں کردی گئی۔ نواب ابن سعید خان کی زندگی اے ایم یو کے لیے وقف تھی۔ وہ اے ایم یو کورٹ، ایگزیکٹو کونسل کے ممبر اور ایم یو کے اعزازی خزانچی بھی رہے۔ 2018 میں وہ مسلسل دوسری بار پرو چانسلر منتخب ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.