ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے سول لائن علاقے جامعہ اردو میں خواتین کے ذریعے گھروں میں تیار شدہ مختلف اشیاوں کی خرید و فروخت کے لیے خصوصی BLOOM FETE نامی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
آج کے اس جدید اور بھاگ دوڑ کے دور میں بھی خاصی تعداد خواتین کی ایسی بھی ہے جو گھروں میں ہی رہ کر گھروں کے مختلف کاموں کے ساتھ مختلف قسم کی خاص اور خوبصورت اشیاء تیار کرتی ہیں۔ جن کو فروخت کرنے کے لیے ان کے پاس نہ تو اتنے پیسے ہوتے ہیں کہ وہ بازاروں کی دوکانوں میں فروخت کر سکے اور نہ ہی کوئی ایسا ذریعہ ہوتا ہے کہ جن سے ان کے ہاتھ سے تیار شدہ اشیاوں کی خرید لوگ زیادہ سے زیادہ بآسانی کر سکے Exhibition of home-made items by women in Aligarh۔
ایسی تمام خواتین کو ایک بہترین پلیٹ فارم دستیاب کراتے ہوئے علی گڑھ جامعہ اردو میں ایک روزہ BLOOM FETE نامی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا اجراء علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے کیا۔
خطاطی کا کام کرنے والی شافیہ معین نے کہا کہ آج کے اس جدید دور میں خطاطی کا چلن دن بدن ختم ہوتا جا رہا ہے خاص کر عربی خطاطی کا جس کو مد نظر رکھتے ہوئے قرآن مجید کی مختلف آیات کی خطاطی، خوبصورت رنگ کے ساتھ کر ان کو فروخت کرنے کے لئے بھی ایک اسٹال لگایا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خطاط کا چلن کم ہورہا ہے لیکن پھر بھی لوگوں میں اس کو سیکھنے اور سمجھنے کی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔