ETV Bharat / city

علی گڑھ: بے گناہ طلبا کے خلاف مقدمات کو واپس لینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 10, 2020, 6:33 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں شامل طلبا پر درج مقدمات کو منسوخ کا مطالبہ کرتے ہوئے اے ایم یو طلبا یوئین نے احتجاجی مارچ نکالا اور اے ڈی جی کو میمو رنڈم سونپا۔

Anti-CAA Protests: Case filed against AMU students

واضح رہے کہ 15 دسمبر کی شب پیش آئے واقعہ میں تقریباً پچاس سے زیادہ طلبہ زخمی ہوئے اور پچیس سے زائد طلبا کو کو علی گڑھ پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ یونیورسٹی طلبہ کا کہنا ہے کہ جن طلبا کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ان کا کوئی بھی کسی بھی طرح کا مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ تو لہذا ان بے گناہ طلباء پر لگے فرضی مقدمات کو ختم کیا جائے۔'

ویڈیو

طلباء رہنما جانب حسن کی رہنمائی میں آج ایک احتجاجی مارچ یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل عامہ سے باب سید تک نکالا گیا جہاں طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ پراکٹر پروفیسر محمد وسیم اور علیگڑھ انتظامیہ میں ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ رنجیت سنگھ کو ایک میمورنڈم سونپا۔

اے ایم یو طلبہ رہنما جانب حسن نے بتایاکہ' 15 دسمبر میں پیش آئے واقعہ کے بعد فرضی مقدمہ درج کیے گئے اور پولیس نے متعدد مقامات سے طلبہ کو گرفتار کیا۔ بلا وجہ طلبا کی گرفتاری کی گئی کسی کا بھی کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے چاہے وہ عامر منٹو ہو، فرہان زبیری ہو، شرجیل عثمانی ہو یا دیگرطلبہ ہو ان کا کوئی بھی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔'

مزید پڑھیں: 'اے ایم یو انتظامیہ نے اولڈ بوائز فنڈ میں گڑبڑی کی خبر کو افواہ قرار دیا'

جانب حسن نے مزید کہا میری اے ڈی جی صاحب سے گزارش ہے بلاوجہ سے طلبا کو پریشان نہ کیا جائے طلبا کو موقع دینا چاہیے۔ مزید جو طلباء پر جو فرضی مقدمے لگائے ہیں ان کی تفتیش کی جائے اور انہیں منسوخ کیا جائے'۔

amu students protest for withdrawal of cases registered against students
طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ پراکٹر پروفیسر محمد وسیم اور علیگڑھ انتظامیہ میں ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ رنجیت سنگھ کو ایک میمورنڈم سونپا

ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ رنجیت سنگھ نے بتایا 15 دسمبر 2019 میں جو واقعہ پیش آیا اس میں جو بھی بے گناہ طلباء ہیں جن کو بائیک کی بناپر چارج شیٹ کیا جا رہا ہے نہ کیا جائے، میں نے میمورنڈم ضلع علی گڑھ انتظامیہ کی جانب حاصل کر لیا ہے اور ہم اس کو اے ڈی جی اگرہ زون کو بھیج دیں گے۔'

یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر وسیم علی نے بتایا 15 دسمبر کو پیش آئے واقعہ کے بعد پولیس ایکشن میں بہت سے بے گناہ طلبہ کا نام چارج شیٹ میں آگیا ہے، ان لوگوں کا کہنا ہے جو طلبہ بے گناہ ہے جن کے خلاف پختہ ثبوت نہیں ہے ان کے مقدمات خارج کیا جائے اور چارج شیٹ سے ان کا نام نکالا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.