ریاست جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں گذشتہ برس 14 فروری کو عسکریت پسندوں کی جانب سے سی آر پی ایف اہلکاروں کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد سی آر پی ایف کے اہکار ہلاک ہوگئے تھے۔
پلوامہ حملے کے ایک برس بعد آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے مولانا آزاد لائبریری سے باب سید تک ترنگا مارچ نکال کر ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف کے جوانوں کو خرج پیش کیا۔
ترنگا مارچ کے دوران طلباء نے وزیراعظم نریندر مودی سے پلوامہ حملے کے جواب کا بھی مطالبہ کیا۔ اس موقعے پر آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی کی طالبہ اقراء نے بتایا آج ہم نے ترنگا یاترا نکال کر پلوامہ میں ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو خرج پیش کیا۔
فرحان زبیری نامی ایک طالب علم نے کہا کہ' گذشتہ برس 14 فروری کو ہونے والے حملے کی یاد میں انہوں نے ترنگا مارچ نکال کر جوانوں کو خراج پیش کیا'۔