ETV Bharat / city

اے ایم یو: آئندہ 2 اپریل تک کے لیے مولانا آزاد لائبریری بند - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی مولانا آزاد لائبریری کے سبھی 'ریڈنگ رومز' کو آئندہ 2 اپریل تک کے لیے کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت ہند کی ہدایت کی روشنی میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

AMU: Maulana Azad Library closed until next 2 April
اے ایم یو: آئندہ 2 اپریل تک کے لیے مولانا آزاد لائبریری بند
author img

By

Published : Mar 20, 2020, 12:22 PM IST

Updated : Mar 20, 2020, 12:30 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، ڈی ایس ڈبلیو، پراکٹر، ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیش، او ایس ڈی، یونیورسٹی لائبریرین، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اور پرنسپل ڈاکٹر ذاکر حسین آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی میٹنگ میں لیا گیا۔

اے ایم یو: آئندہ 2 اپریل تک کے لیے مولانا آزاد لائبریری بند

رجسٹرار مسٹر عبدالحمید (آئی پی ایس) نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں دہلی یونیورسٹی جیسی دیگر مرکزی یونیورسٹیوں نے بھی اپنی لائبریریاں بند کردی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لائبریری میں طلبہ کثیر تعداد میں ایک ساتھ بیٹھے رہتے ہیں چنانچہ مولانا آزاد لائبریری کی 'ریڈنگ ہالز' کو فوری طور پر فی الحال 2 اپریل تک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کچھ دنوں بعد حالات کا جائزہ لیا جائے گا اور حسب ضرورت فیصلہ کیا جائے گا۔

آئندہ 2 اپریل تک کے لیے مولانا آزاد لائبریری بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ لائبریری کے سبھی ریڈنگ روم بند رہیں گے تاہم طلبہ کو کتابیں جاری کی جاتی رہیں گی تاکہ ان کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔

Last Updated : Mar 20, 2020, 12:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.