ETV Bharat / city

علی گڑھ: آسام کی خاص لکڑی ‘کین‘ سے خوبصورت فرنیچر تیار - علی گڑھ ای ٹی وی بھارت خبر

تاج کے ہاتھوں سے تیار شدہ فرنیچر کو خریدنے کے لئے ریاست اتر پردیش کے مختلف اضلاع کے ساتھ ملک کی دیگر ریاستوں سے بھی خریدار آتے ہیں۔ تاج کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ ہنر بریلی میں سیکھا تھا اور گزشتہ 25 سالوں سے وہ یہ کام کررہے ہیں۔

خوبصورت فرنیچرتیار
خوبصورت فرنیچرتیار
author img

By

Published : Oct 29, 2021, 10:52 AM IST

Updated : Oct 29, 2021, 11:48 AM IST

ریاست اتر پردیش کےضلع علی گڑھ کے علاقہ انونا ہاؤس میں آسام کی خاص لکڑی 'کین' کی مدد سے خاص فرنیچر تیار کرنے والے کاریگر محمد تاج گزشتہ 25 برسوں سے اپنے ہنر، محنت اور لگن سے خاص فرنیچر تیار کرتے ہیں جو وزن میں ہلکا، پائیدار، پانی سے بے اثر، دیکھنے میں نہایت خوبصورت ہوتا ہے۔ کاریگر تاج نے بتایا مہنگائی کے سبب فرنیچر کی خرید وفروخت متاثر ہوئی ہے۔

علی گڑھ: آسام کی خاص لکڑی ‘کین‘ سے خوبصورت فرنیچرتیار

جہاں ایک طرف گھروں اور دفاتر میں استعمال ہونے والے فرنیچرز کو مختلف لکڑیوں کو جدید ترین مشین کی مدد سے کاٹ چھانٹ کر تیار کیا جاتا ہے۔ وہیں آسام کی لکڑی (کین) سے نہایت خوبصورت فرنیچر تیار کیا جاتا ہے جو خریداروں کی پہلی پسند ہے۔

تاج کے ہاتھوں سے تیار شدہ فرنیچر کو خریدنے کے لئے ریاست اتر پردیش کے مختلف اضلاع کے ساتھ ملک کی دیگر ریاستوں سے بھی خریدار آتے ہیں۔

کاریگر محمد تاج کا کہنا ہے انہوں نے یہ ہنر بریلی میں سیکھا تھا اور گزشتہ پچیس برسوں سے ضلع علی گڑھ کے انونا ہاؤس علاقے میں میں آسام کی لکڑی سے فرنیچر تیار کرتے ہیں۔

کین کی لکڑی سے تیار شدہ فرنیچر کی قیمت دیگر فرنیچر کے مقابلے کم ہوتی ہے۔ لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے مہنگائی کی وجہ سے سب چیزیں مہنگی ہوگئی ہیں لکڑی کی قیمت بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے فرنیچر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

کاریگر تاج نے بتایا جو لکڑی کا بنڈل پہلے آسام سے دو ہزار پانچ سو کا آتا تھا وہ اب ساڑھے تین ہزار میں آتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر چیزیں بھی مہنگی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے فرنیچر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مہنگائی کے سبب فرنیچر کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے فرنیچر کی خرید و فروخت پر بھی اثر پڑا ہے۔ کورونا وبا کے سبب یونیورسٹی بھی بند ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں تدریسی عملہ نہیں ہے جو اس فرنیچر کو زیادہ خریدتے تھے۔

Last Updated : Oct 29, 2021, 11:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.