ETV Bharat / city

معروف گلوکار رام شنکر نے خواجہ کے دربار میں حاضری دی - etv bharat news

صوفیانہ کلام سے سامعین کے دلوں کو محظوظ کرنے والے صوفی قوال شنکر شمبھو کے بیٹے رام شنکر نے حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے مزار پر حاضری دی اور اپنی زندگی میں خوشحالی اور ترقی کی دعا مانگی۔

Well known singer Ram Shankar attended the court of Khawaja
معروف گلوکار رام شنکر نے خواجہ کے دربار میں دی حاضری
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 1:02 PM IST

رام شنکر نے خواجہ کے دربار میں صوفیانہ کلام پیش کیا اور اپنی آنے والی نئی البم 'اندازِ خسرو' کی کامیابی کے لیے دعا بھی مانگی۔ خواجہ بسند کے لقب سے معروف شنکر شنبھو کے بیٹے پلے بیک سنگر رام شنکر بتاتے ہیں کہ خواجہ صاحب کے دربار سے ان کے خاندان کی گہری نسبت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ اکثر خواجہ غریب نواز کی مزار پر حاضری دیتے رہے ہیں۔ اس مرتبہ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں آنے والی نئی البم 'اندازِ خسرو' کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا لے کر آئے ہیں۔

ویڈیو

خواجہ صاحب کی بارگاہ سے گہری نسبت رکھنے والے شنکر شنبھو دربار میں صوفیانہ قوالی پیش کیا کرتے تھے اور انہیں اجمیر شریف سے خواجہ بسنت کا لقب بھی ملا۔ رام شنکر اور ان کے خاندان کو درگاہ میں زیارت سید شکیل چشتی نے کرائی اور دربار کا تبرک پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.