امن کا مرکز حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ اجمیر شریف جہاں شہر خاتون صدر کانگریس کی جانب سے خواجہ کی بارگاہ میں چادر پیش کی گئی اور پرینکا گاندھی کی سالگرہ منائی گئی۔ پرینکا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر خواجہ کی بارگاہ میں خاص دعا بھی ہوئی۔
پرینکا گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے چاہنے والوں نے جہاں ان کیلئے 'اندرا از بیک' کا نعرہ بلند کیا تو وہیں اجمیر درگاہ میں ان کے سیاسی سفر کی کامیابی کے لیے دعا مانگی گئی۔
شہر خاتون کانگریس اجمیر کی صدر صبا خان کی قیادت میں راجیو گاندھی بریگیڈ کانگریس کے بھی کارکن موجود رہے۔ ان سب کو خادم سید عمران چشتی نے زیارت کرائی اور تبرک تقسیم کیے۔