درگاہ کمیٹی صدر امین پٹھان نے بتایا کہ میٹنگ میں کووڈ۔19 کے پیش نظر آئندہ دنوں میں درگاہ میں ہونے والے عرس میلہ کے موقع پر انتظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس موضوع پر بھی گفتگو کی گئی کہ آئندہ دنوں میں آنے والے زائرین کو کیسے سہولت فراہم کرائی جائے۔ کمیٹی کے ممبران نے اس بات پر بھی خاص توجہ دی کہ درگاہ کی آمدنی میں کیسے اضافہ ہو اور کیسے تعمیراتی کام مکمل کیا جائے۔
میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے نایاب صدر سید بابر اشرف درگاہ کمیٹی ممبر مصباح ال اسلام' صفات خان' وسیم علی اجمیر شریف پہنچ گئے تھے، میٹنگ میں درگاہ ناظم شکیل احمد نے ایجنڈا پیش کیا۔