گجرات کے احمد آباد ضلع کے سانند علاقے میں منگل کے روز کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وہاں افراتفری مچ گئی۔
محکمہ فائر کے اہلکاروں نے بتایا کہ آج امر ہائیڈرو نامی کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملے کے ساتھ چھ فائر انجن بھی موقع پرپہنچ گئے۔ قریب دو گھنٹے کی سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ لیکن فائر فائٹرز اب بھی دھویں کو ٹھنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔