ETV Bharat / city

گھروں میں رہ کر عبادت کریں: خادم خاص حضرت شاہ عالم درگاہ کی اپیل - کورونا وائرس کی وجہ سے درگاہ میں بھی سناٹا

احمد آباد میں واقع مشہور درگاہ 'حضرت شاہ عالم درگاہ' کے خادم خاص نے رمضان المبارک کے موقعے پر عوام سے گھروں میں رہ کر عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔

shahe alam dargah
حضرت شاہ عالم درگاہ سے گھروں میں رہنے کی اپیل
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 1:10 PM IST

عام دنوں میں حضرت شاہ عالم درگاہ پر عقیدت مندوں کا اژدہام دیکھنے کو ملتا تھا خصوصاً رمضان المبارک کے موقعے پر روزے داروں اور عقیدت مندوں کا ہجوم لگا رہتا تھا، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے درگاہ میں بھی سناٹا چھایا ہوا ہے۔ درگاہ انتظامیہ نے زیارت سمیت درگاہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ویڈیو

انتظامیہ نے سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے درگاہ میں سحر و افطارکے انتظام کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں درگاپ کے خادم خاص صوبہ خان پٹھان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ' رمضان کا اہتمام کرنا ہمارا فریضہ ہے لیکن ساتھ ہی اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے گھروں میں رہ کر عبادت کرنا بھی ہمارا فریضہ ہے۔ انہوں نے نماز تروایح بھی گھروں میں ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اور عوام سے دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.