اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی اور دی اکھل بھارتی سدبھاونا ٹرسٹ کے تعاون سے احمدآباد کے زیر اہتمام اس سیمنار میں بڑی تعداد میں مقالہ نگار اور سامعین نے شرکت کرکے 'اردو ادب کی گنگا جمنی تہذیب کے عنوان پر اپنے اپنے تحقیقی مقالات پڑھے'
اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر کے رکن زین العابدین انصاری نے کہاکہ' گجرات ساہتیہ اکادمی گاندھی اردو کے فروغ کے لیے بہترین کام انجام دے رہی ہے۔ہر ماہ یہاں اردو ادب پر ایک سے بڑھ کر ایک سیمنار و ادبی نششت منعقد ہوتی رہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' ہم اردو زبان کو زیادہ سے زیادہ فروع دینے کی طرف گامزن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ' اس سیمنار میں شرکت کرنے والےحضرت قطب عالم رحمت اللہ علیہ کے سجادہ نشین حضرت شمیم حیدر بابا صاحب رہے ہیں تاہم گجرات میں اردو کے ابتدائی ادیب میں سے ایک قطب عالم سرکار ہیں اس لئے ہمیں بے حد خوشی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اردو مزید پروان چڑھے۔
مزید پڑھیں:ایران سے آئے بھارتی سخت طبی نگہداشت میں
اردو ادیب انور ظہیر نے کہا کہ اردو میں ہر زبان کے الفاظ پائے جاتے ہیں یہ اس کی گنگا جمنی تہذیب کی بڑی مثال ہے۔آج گجرات میں اردو خستہ حالی کا شکار ہوتی جارہی ہے ایسے میں اس طرح کے سیمنار و مشاعرے ہی اردو کو زندہ و جاویدانی بخشنے کے لیے کارآمد ثابت ہو رہے ہیں۔