ETV Bharat / city

گجرات: کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

گجرات میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے، 19 مارچ کو گجرات میں کورونا کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جو اب تیزی سے ہر روز بڑھتا جا رہا ہے، اب تک گجرات میں کورونا متاثرین کی تعداد 241 پر پہنچ گئی ہے۔

In Gujarat, the number of Corona virus patients has reached 241
گجرات میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 241 پر پہنچی
author img

By

Published : Apr 9, 2020, 2:57 PM IST

گجرات میں کل شام سے اب تک 55 نئے پوزیٹیو کیسز درج کیے گئے ہیں۔ کل شام میں تعداد 179 تھی۔ گجرات میں اب تک پہلی مرتبہ اتنے زیادہ کیسز ایک ساتھ درج کیے گئے ہیں۔ جس میں سے 50 تو صرف احمدآباد کے ہیں۔

In Gujarat, the number of Corona virus patients has reached 241
گجرات میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 241 پر پہنچی

کورونا وائرس کے تعلق سے آج پرنسپل سکریٹری ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر گجرات ڈاکٹر جینتی روی نے ایک پریس کانفرنس کرکے کورونا وائرس کی بڑھتی تعداد کے تعلق سے معلومات دی اور کہا کہ 'کورونا کے تیزی سے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں کورونا سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ ہاٹ اسپاٹ بھی اس لیے بنا دیے گئے ہیں اور کورونا متاثر علاقوں میں کلسٹر کردیا گیا ہے، تاہم اس تعلق سے اسٹیٹ کنٹرول روم نے ایک لسٹ جاری کی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک گجرات میں 241 پوزیٹیو کیسز درج ہوچکے ہیں اور کورونا وائرس سے اب تک 17 لوگوں کی گجرات میں موت ہو چکی ہے'۔

احمدآباد، سورت، بھاؤنگر، وڈودرا، جام نگر، پہنچ مہال اور پاٹن جیسے شہروں میں کورونا کے سبب 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

گجرات میں نئے 55 پوزیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں، تاہم احمدآباد میں 133 سورت میں 25 راجکوٹ میں 11 وڈودرا میں 18 گاندھی نگر میں 13 کچّھ میں 2 بھاونگر میں 18 مہسانہ 2 گیر سوم ناتھ 2 پوربند 3 پنچ مہال 1 پاٹن میں 5 چھوٹا ادے پور 2 جام نگر 1 موربی 1 آنند 2 سابر کانٹھا 1 داہود میں 1 معاملے درج کیے گئے ہیں۔

کورونا سے اب تک گجرات میں مرنے والوں کی تعداد 16 ہوئی ہے۔ احمدآباد میں 5 سورت 4 بھاونگر2 وڈودرا 2 پنچ مہال 1 جام نگر 1 پاٹن 1۔

اب تک گجرات میں کل 12352 افرادکو کورنٹین کیا گیا ہے۔ جس میں سے 418 افراد پر کورنٹین کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اب تک گجرات میں کورونا کے لیے کل 5760 لوگوں کا لیباریٹری چیک اپ کرایا گیا ہے۔ جس میں سے 155 پوزیٹیو اور 5417 نیگیٹیو معاملے درج کیے گئے ہیں فی الحال 102 ٹیسٹ پینڈنگ ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک 26 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ وہیں احمدآباد کے آٹھ علاقوں کو کورونا کی وجہ سے کلسٹر کورنٹین کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.