اس وقت ملک کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ اس وقت بڑے پیمانے پر طبی عملہ نیز عام عوام احتیاطی تدابیر کے طور پر دستانے اور ماسک استعمال کررہے ہیں۔
یہ ماسک اور موزے عام کچرہ پیٹی یا راستوں میں کہیں بھی لوگ پھینک دیتے تھے اس سے کورونا وائرس کے مزید پھیلنے کا خطرہ لا حق ہو جاتا ہے۔ اس سنگین معاملے کے پیش نظر احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے پیلے رنگ کی ڈسٹبن کو عوامی جگہ پر رکھنا شروع کردیا ہے۔
جس کے تحت میڈیکل ایسٹ اشیاء کو بھی پیلے ڈسٹبن میں ماسک اور موزوں کو ضائع کرنے کو کہا گیا ہے۔
اس طرح کی ڈسٹبن احمدآباد شہر کے پولیس اسٹیشن، شہری صحت مراکز، ریلوے اسٹیشنز اور عوامی مقامات پر رکھے جائیں گے۔ جس میں شہری ان تمام سامان کو ضائع کر سکتے ہیں جس کو وہ کورونا سے بچنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
اس ڈسٹ بین کے کچرے کو صحیح طور سے پھینکنے کا کام احمد آباد میونسپل کارپوریشن کرے گی۔