کانگریس کے رکن اسمبلی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے ذریعے طلب کی گئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اس کے بعد اب کانگریس کے کاونسلر کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔
آج گجرات کے وزیر اعلیٰ کی بھی ڈاکٹروں نے جانچ کی اور کہا کہ 'وزیر اعلیٰ میں کووڈ 19 کی کوئی بھی علامت نہیں پائی گئی ہے۔'
مرکزی وزارت صحت کے مطابق گجرات میں 650 کووڈ 19 کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں سے 59 افراد کو علاج کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے جبکہ 28 افراد کی موت ہوئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مطابق 1076 نئے کیسز کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعدادن 11439 ہوگئی ہے۔